ہربنس پورہ: نویں جماعت کی سٹوڈنٹ پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئی

08-22-2025

(لاہور نیوز) ہربنس پورہ کے محلے فتح گڑھ سے نویں جماعت کی سٹوڈنٹ پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی۔

پولیس نے والد صابر علی کی درخواست پر اغواء کا مقدمہ درج کر لیا، لڑکی کی مختلف گلیوں سے گزرنے کی سی سی ٹی وی بھی منظر عام پر آ گئی۔ والد صابر علی کا کہنا ہے کہ بیٹی صبح سوا 7 بجے گھر سے سکول کیلئے نکلی، رات ہو گئی، بیٹی تاحال گھر واپس نہیں لوٹی، انہوں  نے کہا کہ شبہ ہے کسی نامعلوم  نے اسے اغواء کر لیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ہیومن انٹیلیجنس سمیت دیگر ذرائع کی مدد سے لڑکی کی تلاش شروع کر دی، پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے جلد ہی لڑکی کو بازیاب کروا لیا جائے۔