نو مئی ناکام بغاوت،مرتکب کردار سیاسی لبادھے میں نہیں چھپ سکتے: عظمیٰ بخاری
08-22-2025
(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نومئی کرنے والے اور کروانے والے کسی معافی کے مستحق نہیں ہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نو مئی ایک ناکام بغاوت تھی جس کے تمام شواہد منظر عام پر آچکے ہیں، ناکام بغاوت اور سازش کے مرتکب کردار سیاسی لبادھے میں نہیں چھپ سکتے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سیاست کی آڑمیں ریاست پر چڑھائی اور شہداء کے مجسمے جلاکر کون سی قوم کی خدمت کی گئی؟ نو مئی کے حملوں نے دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی کروائی،اب اس ناکام بغاوت کے کردار انتقامی سیاست کا نام دے کرمظلوم نہیں بن سکتے۔ انہوں نے کہا کہ قوم نومئی کے ماسٹر مائنڈ اور سہولت کاروں کا مکمل احتساب چاہتی ہے، مقبولیت تو فرعون اور شیطان کی بھی بہت ہے لیکن وہ فرشتے نہیں بن سکتے، نو مئی کے ماسٹر مائنڈ کے تمام کارڈ اور تحریکیں ناکام ہوگئی ہیں، اب اس کو اپنے گناہوں کا حساب دینے کا وقت ہے۔