سی سی ڈی ڈیفنس کا مبینہ مقابلہ، 2 زیرحراست ملزمان ہلاک
08-22-2025
(لاہور نیوز) فیکٹری ایریا کے علاقے میں سی سی ڈی ڈیفنس کا مبینہ مقابلہ ،مختلف سنگین جرائم کے مقدمات میں زیر حراست 2 ملزمان مارے گئے۔
ترجمان کے مطابق سی سی ڈی ڈیفنس کی ٹیم ملزم مون اور حفیظ کو ریکوری کیلئے لے جا رہی تھی، ملزمان کے ساتھیوں نے والٹن روڈ کے قریب پولیس پر فائرنگ کر دی ،زیر حراست ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان سنگین جرائم میں ملوث اور ریکارڈ یافتہ تھے، دونوں ملزمان کی لاشیں جنرل ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دی گئیں۔