جمعۃ المبارک کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ، ڈولفن سکواڈ کی پٹرولنگ

08-22-2025

(لاہور نیوز) لاہور پولیس نے جمعۃ المبارک کے موقع پر شہر میں سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ترجمان لاہور پولیس  کے مطابق  ڈولفن سکواڈ، پی آریو اور دیگر پٹرولنگ ٹیموں کی پٹرولنگ جاری ہے، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیک پوسٹوں پر چیکنگ کی جا رہی ہے۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں کے ذریعے شہر بھر کی نگرانی جاری ہے، قانون شکن عناصر کی سرکوبی کیلئے سرچ آپریشنز عمل میں لائے جا رہے ہیں۔ لاہور پولیس شہریوں کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت الرٹ ہے۔