موٹرسائیکل چوری کرنے والا چور گرفتار

08-22-2025

(ویب ڈیسک) گلی، محلوں سے موٹرسائیکل چوری کرنے والا چور گرفتار ہوگیا۔

اقبال ٹاؤن ڈولفن سکواڈ نے مشکوک موٹر سائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ کیا،ملزم موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگیا، جسے تعاقب کے بعد شاہ نور چوک سے گرفتار  کرلیا گیا ،ڈولفن سکواڈ نے ریکارڈ چیک کیا تو ملزم سے برآمدموٹر سائیکل چوری کی نکلی۔ ملزم زین نے ایک روز قبل الیاس چوک سے موٹر سائیکل چوری کی تھی۔ریکارڈیافتہ ملزم کو برآمدگی سمیت دیگر قانونی کارروائی کیلئے تھانہ اقبال ٹاؤن کے حوالے کردیا گیا۔