نبی اکرم ﷺ کا 1500واں سالِ ولادت عقیدت و احترام سے منانے کا اعلان

08-21-2025

(لاہور نیوز) حکومت نے نبی اکرم ﷺ کا 1500واں سالِ ولادت عقیدت و احترام اور شایانِ شان طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ملک بھر میں عشرہ رحمت للعالمین ﷺ شایانِ شان طریقے سے منانے کا اعلان کیا گیا ہے، وزارت مذہبی امور نے اس حوالے سے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے، عشرہ رحمت للعالمین ﷺ  یکم تا 12 ربیع الاوّل منایا جائے گا۔  قومی و صوبائی سطح پر 12 روز تک سیرت پاک ﷺ کے حوالے سے تقاریب منعقد کی جائیں گی، قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قرار دادوں کی روشنی میں ملک گیر سطح پر محافل کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ صوبائی اور مقامی حکومتیں نوجوان نسل کو سیرتِ نبوی ﷺ کے حوالے سے آگاہی دیں گی۔