لاہور بورڈ نے میٹرک کے پیپروں کی ری چیکنگ کا آغاز کر دیا

08-21-2025

(لاہور نیوز) لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک 2025 کے سالانہ امتحانات کے نتائج کے بعد پیپروں کی ری چیکنگ کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

وہ طلباء و طالبات جو اپنے نتائج سے مطمئن نہیں ہیں، اب 4 ستمبر 2025 تک ری چیکنگ کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔ بورڈ حکام کے مطابق ری چیکنگ کیلئے درخواستیں صرف آن لائن موڈ کے ذریعے ہی وصول کی جائیں گی، جس کیلئے لاہور بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر ایک مخصوص پورٹل فراہم کر دیا گیا ہے۔ ترجمان لاہور بورڈ نے واضح کیا کہ اگر ری چیکنگ کے دوران مارکنگ میں کسی قسم کی غلطی ثابت ہو جائے، تو امیدوار کو جمع شدہ فیس واپس کر دی جائے گی۔