امریکن قونصل جنرل اور چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ملاقات
08-21-2025
(لاہور نیوز) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد سے امریکن قونصل جنرل لاہور سٹیٹسن سینڈرز نے ملاقات کی۔
چیئرپرسن سارہ احمد نے سٹیٹسن سینڈرز کو امریکن قونصل جنرل لاہور تعینات ہونے پر مبارکباد دی اور امریکی حکومت کی جانب سے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی سپورٹ اور تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ امریکن قونصل جنرل نے چیئرپرسن سارہ احمد کو انٹرنیشنل وومن آف کریج ملنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ چیئرپرسن سارہ احمد نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سربراہی میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں کئے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔ امریکن قونصل جنرل کو بچوں کے تحفظ اور فلاح وبہبود کے لئے کیے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ امریکن قونصل جنرل سٹیٹسن سینڈرز نے چیئرپرسن سارہ احمد کی جانب سے بچوں کے تحفظ اور فلاح وبہبود کے لئے کیے گئے اقدامات کو سراہا ۔