کاہنہ پولیس کی کارروائی، 3 ڈکیت گرفتار
08-21-2025
(لاہور نیوز) کاہنہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھوٹا صوا روڈ سے 3 ڈکیتوں کو گرفتار کر لیا۔
ملزم شہریوں سے موٹرسائیکل سمیت دیگر سامان لوٹتے تھے، ملزموں نے چند روز قبل گچوانہ روڈ پر شہری سے نقدی بھی چھینی تھی۔ گرفتار ملزموں سے پستول ، چھینی گئی نقدی اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی، گرفتار ملزمان ساغر، اجمل اور نعیم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا، تفتیش جاری ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے کہا سٹریٹ کریمنلز کیخلاف خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں۔