لاہور میں ڈینگی وائرس کا خدشہ برقرار، 6 نئے مریضوں کی تصدیق

08-20-2025

(لاہور نیوز) شہر میں ڈینگی وائرس کا خدشہ برقرار، محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی بخار کے 6 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

علامہ اقبال زون سے ڈینگی بخار کے 5 نئے مریض رپورٹ ہوئے جبکہ واہگہ ون سے ڈینگی بخار کا ایک نیا مریض رپورٹ ہوا۔ رواں برس ابتک ڈینگی بخار کے 64 کنفرم مریض رپورٹ ہو چکے ہیں، بارشوں سے مچھروں کی افزائش میں اضافہ ہو رہا ہے۔