ڈرگ فری پنجاب؛ 24 گھنٹوں میں 147 منشیات فروش گرفتار

08-20-2025

(لاہور نیوز) لاہور سمیت پنجاب بھر میں انسدادمنشیات آپریشنز جاری ہیں۔

24 گھنٹوں میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 230 چھاپے، 147ملزم گرفتار کر لیے گئے، منشیات فروشوں سے 223 کلو گرام چرس، 13 کلو گرام آئس برآمد ہوئی، 25 کلو گرام افیون، 2 کلو گرام ہیروئن، 1240 لیٹر شراب بھی برآمد کی گئی۔ آئی جی پنجاب کی منشیات ڈیلرز و سمگلرز کیخلاف سپیشل آپریشنزجاری رکھنےکی ہدایت کی، آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ سپلائی چین میں ملوث ملزمان کو گرفت میں لاکر سخت سزائیں دلوائیں، تعلیمی اداروں کے گرد و نواح میں منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں کریں جبکہ ہاسٹلز کے اطراف بھی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیوں میں تیزی لائیں۔