سرکاری حج سکیم کوٹہ پورا نہ ہو سکا، درخواستیں وصولی کیلئے مزید وقت دیدیا

08-20-2025

(لاہور نیوز) سرکاری حج سکیم میں کوٹہ پورا نہ ہو سکا، حکومت نے نشستیں پوری کرنے کیلئے درخواستیں وصول کرنے کا وقت ایک بار پھر بڑھا دیا۔

سرکاری حج سکیم میں ابھی 1640 نشستیں باقی ہیں، خالی نشستوں پر درخواستوں کی وصولی کل (جمعرات) 21 اگست کو  بھی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا  ہے۔ مذہبی امور کا کہنا ہے کہ بارشوں اور ہنگامی صورت حال  کے باعث درخواست گذاروں کو مشکلات کا سامنا ہے، نشستیں مکمل ہونے پر نامزد بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی فوری روک دی جائے گی۔