لاہور سمیت پاکستان بھر میں پولیو مہم کا آغاز یکم ستمبر سے ہو گا
08-20-2025
(لاہور نیوز) پاکستان میں پولیو وائرس کا پھیلاؤ بڑھنے پر حکومت کے انسدادِ پولیو اقدامات شروع ہو گئے۔
آئندہ ماہ ستمبر میں ذیلی قومی انسداد پولیو مہم کی تیاری مکمل ہو گئی، پانچ روزہ ذیلی قومی انسداد پولیو مہم 1 سے 7 ستمبر تک جاری رہے گی، مہم میں 2 کیچ اپ ڈیز ہوں گے، جن میں رہ جانے والے بچوں کی ویکسینیشن ہو گی۔ پولیو مہم میں 2 کروڑ 87 لاکھ 16528 بچوں کی ویکسینیشن ہو گی، مہم آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، چاروں صوبوں کے 99 اضلاع میں منعقد ہو گی، 80 اضلاع میں مکمل، 19 اضلاع میں جزوی طور پر پولیو مہم کا انعقاد ہو گا۔ مہم کے دوران 2 لاکھ سے زائد فرنٹ لائن پولیو ورکرز فرائض سرانجام دیں گے۔