بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع
08-20-2025
(لاہور نیوز) بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع کر دی گئی۔
پی اے اے نے فضائی حدود کی بندش 20 اگست سے بڑھا کر 23 ستمبر کر دی، پاکستانی فضائی حدود بھارتی مسافر طیاروں کیلئے 23 ستمبر تک بند رہے گی۔ واضح رہے کہ مئی میں بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تھا جس کے دفاع میں پاکستان نے بھارت کے 6 طیارے مار گرائے تھے اور معرکہ حق میں واضح کامیابی حاصل کی تھی۔ اسی پاک بھارت جنگ کے دوران بھارتی طیاروں پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی لگا دی گئی تھی، ساڑھے تین ماہ کا دورانیہ گزر چکا ہے مگر ابھی بھی بھارت کے لیے پاکستانی فضائی حدود نو گو ایریا ہے۔