لاہور: شہر کی 2 لاکھ 72 ہزار سٹریٹ لائٹس کی مرمت و بحالی کا آغاز کر دیا گیا

08-20-2025

(لاہور نیوز) شہر لاہور کی 2 لاکھ 72 ہزار سٹریٹ لائٹس کی مرمت و بحالی کا آغاز کر دیا گیا جبکہ ابتدائی مرحلہ میں 1 لاکھ سے زائد بند پوائنٹس کی خریداری کا آرڈر بھی دے دیا گیا ہے۔

ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ بند سٹریٹ لائٹس کو روشن کرنے کا ہوم ورک مکمل، 6 زونز میں 76 کروڑ کی لائٹس سامان پرکیور کرنے کا عمل مکمل کر لیا گیا، نشتر زون میں سٹریٹ لائٹس مرمت بحالی کیلئے 14 کروڑ 50 لاکھ جبکہ گلبرگ زون میں سٹریٹ لائٹس کی مرمت و بحالی کیلئے 14کروڑ 90 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ راوی زون میں سٹریٹ لائٹس کی مرمت و بحالی کیلئے 14 کروڑ 27 لاکھ روپے، سمن آباد زون میں 9 کروڑ 93 لاکھ جبکہ داتا زون میں سٹریٹ لائٹس مرمت و بحالی کیلئے 15کروڑ 96لاکھ رکھے گئے ہیں۔ اسی طرح شالامار زون میں سٹریٹ لائٹس کی مرمت و بحالی کیلئے 4 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں، ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ باقاعدہ فزیکل لائٹس لگانے کا آغاز ستمبر میں کیا جائے گا۔