بادامی باغ: سبزی منڈی میں پیرا فورس پر حملہ کرنیوالے آڑھتی گرفتار
08-20-2025
(لاہور نیوز) تجاوزات سے منع کرنے پر بادامی باغ کے آڑھتیوں نے پیرا فورس پر حملہ کر دیا تھا، گزشتہ روز مقامی پولیس نے چھاپہ مار کر مذکورہ آڑھتیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
سبزی منڈی بادامی باغ کے آڑھتی پولیس نے گرفتار کر لئے، مذکورہ آڑھتیوں کی جانب سے سبزی منڈی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران حملہ کیا گیا تھا۔ حملے میں پیرا فورس پر تشدد، ڈنڈے سوٹوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جبکہ پیرا فورس کے اہلکاروں کی وردیاں بھی پھاڑ دی گئی تھیں۔ گرفتار افراد پر تشدد، کارسرکار میں مداخلت اور سڑک بند کرنیکا کا مقدمہ درج ہے۔