رائیونڈ: گھریلو جھگڑے سے دلبردسشتہ 22 سالہ لڑکی نے خودکشی کر لی

08-20-2025

(لاہور نیوز) رائیونڈ کے علاقے دبئی ٹاؤن میں گھریلو جھگڑے کے بعد 22 سالہ لڑکی نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں نگل کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ دوران علاج جانبر نہ ہو سکی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا ہے، اصل حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا کہ لڑکی نے گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ہے۔