ایل ڈی اے کا غیرقانونی کمرشل عمارتوں پر جرمانے کم کرنے کا فیصلہ
08-20-2025
(لاہور نیوز) ایل ڈی اے نے غیرقانونی کمرشل تعمیرات پر عائد جرمانے کم کرنے کی تجویز پیش کر دی، ٹاؤن پلاننگ ونگ کی جانب سے نئی کیٹیگریز کا ڈرافٹ تیار کیا گیا۔
مجوزہ نظام کے تحت پانچ مرلہ تک کی غیرقانونی تعمیر پر ایک فیصد اور پانچ مرلہ سے زائد غیرقانونی تعمیرات پر 1.25 فیصد ڈی سی ریٹ کے حساب سے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اس سے پہلے جرمانے کی کئی مختلف کیٹیگریز تھیں جن میں دس مرلہ اور کنال سے زائد تعمیرات کی الگ الگ کیٹیگری شامل تھی، لیکن ترمیم کے بعد یہ کیٹیگریز ختم کر دی جائیں گی۔ اس نئے نظام کے تحت صرف دو کیٹیگریز پر جرمانے عائد ہوں گے، جس سے غیر قانونی تعمیرات پر جرمانے کا عمل زیادہ آسان اور شفاف ہو گا۔ ایل ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس تبدیلی سے نہ صرف جرمانے کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا بلکہ غیر قانونی تعمیرات کو قانونی دائرے میں لانے کے لئے ایک واضح اور منصفانہ فریم ورک فراہم کیا جائے گا۔