رواں سال نہم جماعت کے رزلٹ کارڈ کی ہارڈ کاپی جاری نہیں ہو گی
08-20-2025
(لاہور نیوز) رواں سال نہم جماعت کے"رزلٹ کارڈ" کی ہارڈ کاپی جاری نہیں ہو گی۔
امیدوار بورڈ ویب سائٹ سے مفت مارک شیٹ کی فوٹو کاپی حاصل کر سکیں گے۔ سیکرٹری لاہور بورڈ کے مطابق میٹرک، سیکنڈ ایئر کے رزلٹ کارڈ بھی جلد آن لائن کر دئیے جائینگے۔ کنٹرولر امتحانات نے بتایا کہ نہم میں لڑکیوں کے نتائج 53.83 فیصد، لڑکوں کا رزلٹ 35.33 فیصد رہا۔