برائلر کی بلیک مارکیٹنگ، مرغی کا گوشت 595 روپے کلو پر برقرار
08-20-2025
(لاہور نیوز) شہر کی مارکیٹوں میں برائلر گوشت کی قیمتوں میں ایک بار پھر بلیک مارکیٹنگ کا آغاز ہو گیا ہے۔
مارکیٹ میں مرغی کا گوشت 595 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے، جبکہ دکانوں میں گوشت کی قیمتیں 630 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہیں، صافی گوشت بھی 720 روپے فی کلو میں بکنے لگا ہے۔ زندہ برائلر کی قیمتوں میں بھی مسلسل عدم استحکام پایا جا رہا ہے جہاں ہول سیل میں اس کی قیمت 397 روپے فی کلو جبکہ پرچون میں 411 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، انڈوں کی قیمتیں بھی 295 روپے فی درجن تک برقرار ہیں، لیکن دکانوں میں انڈے 330 روپے فی درجن تک فروخت ہو رہے ہیں۔ ادھر سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ ہو گیا ہے، سبزیوں میں پیاز کی قیمت 110 روپے فی کلو، ٹماٹر 120 روپے، لہسن 400 روپے، ادرک 600 روپے، سبز مرچ 150 روپے اور لیموں 220 روپے فی کلو ہو گئے ہیں، اس کے علاوہ ٹینڈے 260 روپے فی کلو، آلو 120 روپے، کریلے 200 روپے، گوبھی 140 روپے، شلجم 150 روپے، بھنڈی اور شملہ مرچ 250 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہیں۔ پھلوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ جاری ہے، جہاں کیلا 260 روپے فی درجن، پپیتا 600 روپے، آم 450 روپے، مسمی اور آڑو 400 روپے، خوبانی 380 روپے اور ناشپاتی 350 روپے فی کلو میں دستیاب ہیں۔