مریم نواز ٹوکیو میں نیشنل پولیس ایجنسی اور انٹیگریٹڈ ٹریفک کنٹرول روم کا دورہ کرینگی

08-20-2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دورہ جاپان کا تیسرا روز، آج کی مصروفیات میں اہم ملاقاتیں، بریفنگز اور دورے شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف آج جاپان کے وزیر خارجہ مایا جی ٹاکوما سے ملاقات کریں گی اور وزیراعلیٰ کوجاپانی فارن افیئرز آفس میں بریفننگ دی جائے گی۔ مریم نواز شریف ٹوکیو میں نیشنل پولیس ایجنسی اور انٹیگریٹڈ ٹریفک کنٹرول روم کا دورہ کریں گی ۔وزیر اعلیٰ ٹوکیو میں چیئرمین پارلیمنٹرین فرینڈ شپ لیگ سے ملاقات کریں گی۔  وزیراعلیٰ مریم نواز شریف ٹوکیو کے میٹرو پولیٹن ایکسپریس وے کے انڈر گراؤنڈ نیہون باشی سیکشن کا دورہ کریں گی۔ وزیراعلیٰ اور وفد کے اعزاز میں جائیکا کے وائس پریزیڈنٹ عشائیہ دیں گے۔