ٹھیکیدار کام ادھورا چھوڑ کر غائب، شہری عدالت پہنچ گیا

08-19-2025

(لاہور نیوز) ٹھیکیدار زیر تعمیر مکان کا کام ادھورا چھوڑ کر غائب ہو گیا، شہری انصاف کیلئے صارف عدالت پہنچ گیا۔

کنزیومر کورٹ میں مصری شاہ کے رہنے والے محمد نعمان  نے ٹھیکدار سلطان احمد کیخلاف 25 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ اس نے پانچ مرلے  رقبہ پر  مکان کی تعمیر کیلئے سلطان احمد کو تمام معاملات طے کرنے کے بعد ٹھیکہ دیا، اس نے چھ ماہ میں مکان کی تعمیر کا وعدہ کیا لیکن اب رقم لیکر ٹھیکیدار غائب ہو گیا ہے۔  عدالت نے مذکورہ ٹھیکیدار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا ہے۔