داخلی و خارجی راستوں پر کارروائیاں: 8 مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

08-19-2025

(لاہور نیوز) شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر اشتہاریوں کیخلاف کارروائیاں جاری, پولیس نے 8 مقدمات میں مطلوب اشتہاری گرفتار کر لیا۔

نیو راوی کے قریب پولیس ناکہ  لگا کر  8 مقدمات میں مطلوب اشتہاری گرفتار کر لیا، اشتہاری تنویر ایک سال سے شیخوپورہ پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اقدام قتل، چوری، ڈکیتی، فراڈ اور منشیات کے 8 مقدمات میں اشتہاری تھا، اشتہاری ملزم کو مزید کارروائی کیلئے تھانہ شاہدرہ ٹاؤن کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی موبائلز ارسلان زاہد کا کہنا تھا کہ ناکہ جات پر سخت نگرانی اور سکیورٹی کا عمل جاری رہے گا۔