بادامی باغ: تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران پیرا فورس پر حملہ، وردیاں پھاڑ دیں
08-19-2025
(لاہور نیوز) سبزی منڈی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران آڑھتیوں نے ڈنڈوں اور سوٹوں سے پیرا فورس پر حملہ کر دیا، راوی روڈ پولیس نے 19 ملزمان کے خلاف کار سرکار میں مداخلت سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
سبزی منڈی بادامی باغ کے آڑھتیوں نے پیرا فورس پر حملہ کر کے انہیں ڈنڈوں اور سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بنایا اور وردیاں پھاڑ ڈالیں، پیرا فورس نے 4 نامزد اور 15 نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا۔ تھانہ راوی روڈ میں درج مقدمہ میں تشدد اور کارسرکار میں مداخلت کی دفعات شامل ہیں، ایف آئی آر کے مطابق منڈی میں وارننگ کے باوجود تجاوزات قائم تھیں، تجاوزات کیخلاف کارروائی پر حملہ کیا گیا تاہم مقامی افراد نے انکی جان چھڑوائی۔