ٹرین میں دوران سفر خواتین کو ہراساں کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

08-19-2025

(لاہور نیوز) ریلویز پولیس لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے خواتین کو ہراساں اور تشدد کا نشانہ بنانے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان نے چند روز قبل ٹرین لاثانی ایکسپریس پر خواتین کو ہراساں کیا تھا، خواتین کے منع کرنے پر ملزموں  نے ساتھیوں کو اکٹھا کر کے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا، خواتین پر تشدد کا ویڈیو کلپ منظر عام پر آنے کے بعد آئی جی ریلویز پولیس  نے ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کئے۔ ریلویز پولیس لاہور کا کہنا ہے کہ ملزمان ریحان، حذیفہ اور محسن علی کو دو روز میں گرفتار کیا، ملزموں سے مزیدتفتیش جاری ہے جبکہ انکے دیگر ساتھی ملزموں کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔