شیخوپورہ سے چوری ہونے والی گاڑی ٹھوکر نیاز بیگ پر پکڑی گئی
08-19-2025
(لاہور نیوز) شیخوپورہ سے چوری گاڑی ڈولفن سکواڈ نے لاہور سے ڈھونڈ نکالی۔
کینال روڈ پر ڈولفن ٹیم نے سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تاہم گاڑی مین سوار ملزم نے فرار ہونے کی کوشش، جس پر ڈولفن ٹیم نے تعاقب کے بعد ٹھوکر نیاز بیگ سے گاڑی راؤنڈ اپ کر لی۔ پولیس کے مطابق گاڑی چند روز قبل شیخوپورہ سے چوری ہوئی جس کا مقدمہ تھانہ فیکٹری ایریا شیخوپورہ میں درج تھا، گرفتار ملزم علی حیدر کو چوری شدہ گاڑی سمیت مزید کارروائی کیلئے تھانہ چوہنگ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔