بھاٹی گیٹ: معمولی تلخ کلامی پر 14 سالہ لڑکے کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار
08-19-2025
(لاہور نیوز) بھاٹی گیٹ پولیس نے معمولی تلخ کلامی پر 14 سالہ لڑکے کو قتل کرنے والے ملزم تیمور کو گرفتار کر لیا۔
بھاٹی گیٹ پولیس کے مطابق واردات کی کلوز سرکٹ فوٹیج سامنے آ گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شفیق گھر سے سامان لینے نکلا تھا کہ اسکا محلے داروں سے جھگڑا ہو گیا، ملزمان چھری کے وار کر کے اسے قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔ ایس پی سٹی ڈویژن کا کہنا تھا کہ زخمی شفیق کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چند گھنٹے زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم تیمور کو گرفتار کرنے کے بعد مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔