لاہور میں بادلوں اور سورج کی آنکھ مچولی، حبس کی صورتحال برقرار
08-19-2025
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ کئی دنوں سے بادلوں اور سورج کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث موسم میں مسلسل تغیر دیکھنے کو مل رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں حبس کی صورتحال برقرار ہے جس سے شہریوں کو گرمی کا سامنا ہے، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے شہر میں بارش کی پیش گوئی کی ہے، جس سے موسم میں کچھ راحت ملنے کا امکان ہے، شہریوں کو موسم کی شدت کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔