پولیس لائنز میں ڈاکٹرز کی روزانہ کی بنیاد پر ڈیوٹیاں

08-19-2025

(لاہور نیوز) پولیس لائنز میں ڈاکٹرز کی روزانہ کی بنیاد پر ڈیوٹیاں جاری ہیں تاکہ پولیس اہلکاروں اور ان کے خاندانوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔

ایس پی منزہ کرامت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آج آرتھوپیڈک ڈاکٹرز اور جنرل سرجن پولیس لائنز ہسپتال میں اپنی خدمات فراہم کریں گے، فزیوتھراپسٹ ڈاکٹرز بھی مریضوں کے چیک اپ کے لئے پولیس لائنز ہسپتال میں موجود ہوں گے تاکہ جسمانی مسائل کا فوری علاج فراہم کیا جا سکے۔ پولیس لائنز میں اس طبی سروسز کا مقصد پولیس اہلکاروں کی صحت کا خیال رکھنا اور ان کو کام کی جگہ پر بہترین طبی امداد فراہم کرنا ہے، ایس پی نے کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف پولیس اہلکاروں کی صحت میں بہتری آئے گی بلکہ ان کے اہل خانہ کو بھی صحت کے مسائل میں فوری مدد ملے گی۔