پنجاب: بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کے 1 لاکھ سے زائد چالان کٹ گئے

08-18-2025

(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف 90 روزہ مہم جاری،رواں ماہ پنجاب میں بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کے 1 لاکھ 1400 سے زائد چالان کٹ گئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں ماہ لاہور ٹریفک پولیس نے 25 ہزار 700 سے زائد شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے، ٹریفک پولیس فیصل آباد نے 11 ہزار، راولپنڈی نے 9 ہزار گجرانوالہ نے 7 ہزار اور بہاول نگر  نے 4 ہزار سے زائد شہریوں کو جرمانے کیے۔ ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر کا کہنا ہے کہ صوبہ میں بلا تفریق بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کیخلاف سخت کاروائیاں جاری ہیں، بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔ ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا ہے کہ بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کیخلاف کاروائیوں کا مقصد حادثات میں کمی لانا ہے، مہلک حادثات کی روک تھام کیلئے ٹریفک پولیس ہر ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔