پنجاب حکومت کا لاہور شہر میں پبلک کی سہولت میں اضافہ کیلئے ایک اور انقلابی اقدام
08-18-2025
(لاہور نیوز) حکومت نے لاہور شہر میں پبلک کی سہولت میں اضافہ کے لئے ایک اور انقلابی اقدام کر دیا۔
لاہور شہر کے مرکز میں واقع انتہائی مصروف کاروباری علاقوں پرانی اور نیو انارکلی، نیلا گنبد اور بخشی مارکیٹ کو پیڈسٹل ایریا بنایا جا رہا ہے، ان علاقوں میں صرف پیدل آمد و رفت کی اجازت ہو گی جبکہ گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہو گا۔ حکومت نے ان مصروف کاروباری مراکزی کی سڑکوں پر دن بھر ٹریفک جام رہنے، پیدل چلنے والوں، حاص طور سے عورتوں کو سڑکوں پر پیدل چلنے میں سخت مشکلات پیش آنے اور تاجروں کو بھی مسئال رہنے کی وجہ سے سے اہم قدم اٹھایا ہے۔ دوسری جانب حکومت نے شاہدرہ کمپلیکس کی تزئین و آرائش کیلئے 80کروڑ روپے منظور کئے ہیں، لاہور قلعہ کی تزئین و آرائش کیلئے بھی 37 کروڑ روپے کی منظور ی دے دی گئی ہے۔ پی اینڈ ڈی بورڈ کی جانب سے ان منصوبوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، والڈ سٹی اتھارٹی کی جانب سے اب ان کاموں کے لئے نئے ٹینڈر جاری کیے جائیں گے۔