پنجاب یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس کا لاہور پریس کلب کے باہر احتجاج

08-18-2025

(لاہور نیوز) پنجاب یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس نے لاہور پریس کلب کے باہر احتجاج کرتے ہوئے ہاسٹلز میں رہائش کی سہولتیں بہتر کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

ہاسٹلزکی کمی اور سہولیات کےفقدان کے مسئلہ کو  لے کر سٹوڈنٹس  نے لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، سٹوڈنٹس کا کہنا تھا کہ ہاسٹلز مین رہنے کے ضرورت مند سٹوڈنتس کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث رہائش کا مسئلہ سنگین ہو چکا ہے، کمرے کم ہیں، یونیورسٹی ہاسٹل سٹوڈنٹس کے لئے ناکافی ہو چکے ہیں۔ احتجاجی طلبا  کی جانب سے حکومت سے اس صورتحال کا فوری نوٹس لینےکا مطالبہ کیا گیا، طلبا نے کہا کہ درخواست کی کہ ہاسٹلز میں اکاموڈیشن کی سہولیات بہتر کی جائیں اور ضرورت کے مطابق نئے ہاسٹلز تعمیر کرنے کیلئے انتظام کروایا جائے۔ انہوں  نے مزید کہا کہ ہاسٹل میل ستوڈنتس سے  لے کر فی میلز کو دیئے جا رہے ہیں، دو ہاسٹل واپس بھی لے لئے گئے ہیں جبکہ بوائز کی تعداد اس وقت 26 ہزار کے قریب ہے، یونیورسٹی کی فیسوں مین دوگنا اضافہ کیا جا چکا ہے۔