پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی درجنوں کنسلٹنٹ ڈاکٹرز کا تقرر التوا میں پڑ گیا

08-18-2025

(لاہور نیوز) تحصیلوں اور ضلعوں میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز کے ذریعے علاج کی بہتر سہولت ملنے میں تاخیر ہو گئی۔

پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی ہونے والے درجنوں کنسلٹنٹ ڈاکٹرز کا تقرر التوا میں پڑ گیا، فزیشن، انستھیزیا، پیڈز، سرجری، کارڈیالوجی، آرتھوپیڈک سرجری ،پتھالوجی، یورالوجی اور ریڈیالوجی کے کنسلٹنٹس شامل درجنوں کنسلٹنٹس کی رواں سال مارچ سے جولائی تک پبلک سروس کمیشن کے ذریعے سلیکشن ہوئی تھی۔ سلیکشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد پنجاب پبلک سروس کمیشن نے سلیکشن لسٹ محکمہ پرائمری ہیلتھ کو بھجوا دی تھی تاہم محکمہ پرائمری ہیلتھ میں 4 ماہ سے کنسلٹنٹ فیزیشنز اور سپیشلسٹ پروفیشنلز کا تقرر رکا ہوا ہے۔