انسداد پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 4836 ملزم گرفتار

08-17-2025

(لاہور نیوز) دھاتی ڈور اور پتنگ بازی کا خاتمہ کرنے کیلئے پنجاب پولیس صوبہ بھر میں ان ایکشن ہے۔

 ترجمان پولیس کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر میں اینٹی کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالیرنس ہے۔ انسداد پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 4836 ملزمان گرفتار، 4758 مقدمات درج کیے گئے، چار لاکھ 99 ہزار سے زائد پتنگیں، 19 ہزار 301 ڈور چرخیاں برآمد ہوئیں جبکہ پولیس کی جانب سے 4368 کیسز کے چالان جمع کروائے گئے، لاہور میں 1365 ملزمان گرفتار، 1334مقدمات درج، 28928 پتنگیں برآمد ہوئیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ پتنگ بازی ممانعت ترمیمی بل کے قانون پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں،آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جان لیوا سرگرمی کی ہرگز اجازت نہیں، خونی دھندے میں ملوث افراد کیخلاف زیرو ٹالیرنس اپنائیں، والدین اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے دور رکھیں۔