شاہدرہ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ، 2 افراد زخمی
08-17-2025
(لاہور نیوز) شاہدرہ کے جیا موسیٰ بازار میں جھگڑے کے دوران فائرنگ، 2 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں 38 سالہ امانت اور 18 سالہ زین شامل ہیں، ایک زخمی کو میو ہسپتال جبکہ دوسرے کو طبی امداد کیلئے میاں منشی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔