استقبال ربیع الاوّل: منہاج القرآن کا مشعل بردار 100 جلوس نکالنے کا فیصلہ
08-17-2025
(لاہور نیوز)منہاج القرآن لاہور نے ’’استقبال ربیع الاوّل ‘‘مشعل بردار جلوسوں کا شیڈول جاری کر دیا۔
اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں صدر لاہور اقبال حسین باجوہ کی صدارت میں منعقد ہوا، لاہور کے ٹاؤنزو یوسیز میں 100مقامات سےمشعل بردارجلوس نکالےجائیں گے، مغلپورہ، جلو موڑ، نشاط کالونی، رائیونڈ، باغبانپورہ اور داروغہ والا سے مشعل بردار جلوس نکالے جائیں گے۔ منہاج القرآن کے زیر اہتمام 1500ویں جشن ولادتِ پاک کو شایان طریقے سےمنایاجائیگا، 42ویں عالمی میلاد کانفرنس کو یادگار بنایا جائے گا، استقبال ربیع الاوّل کے سلسلے میں مشعل بردار جلوسوں کے شیڈول و روٹس کو حتمی شکل دی گئی۔ تمام ٹاؤنز اور یوسیز میں 100 سے زائدمقامات سے مشعل بردار جلوس نکالے جائیں گے، 23 اگست کو نشاط کالونی ،25 اگست کو مغلپورہ چوک سے شالیمار چوک تک جلوس نکالےجائینگے، 26 اگست مناواں سے جلو موڑ، 27 اگست مسجد نقش لاثانی سے چوک سید شالا مار جلوس ہو گا۔ 30 اگست شیر شاہ روڈ سے چاہ میراں بازار تک جلوس نکلاجائےگا، 31 اگست کو داروغہ والا کے علاوہ گرو مانگٹ گلبرگ سے جلوس نکالےجائیں گے،جلو موڑ چوک، آخری منٹ سٹاپ، صدر کینٹ اور بھٹہ چوک سےجلوس نکالےجائیں گے۔ گلشن راوی، شاہدرہ، بادامی باغ، رائیونڈ، ٹاؤن شپ، چوہنگ اور مانگا منڈی جلوس نکالےجائیں گے، گرین ٹاؤن، چونگی امر سدھو، والٹن روڈ، کاہنہ، چوک یتیم خانہ سےجلوس نکالےجائیں گے جبکہ سمن آباد و دیگر علاقوں سے عظیم الشان مشعل بردار جلوس نکالے جائیں گے۔ مشعل بردار جلوسوں کی قیادت تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنما کریں گے، ملتان روڈ، سمن آباد، شاہدرہ، ماڈل ٹاؤن سےجلوس نکالےجائیں گے،امامیہ کالونی، اقبال ٹاؤن سے بھی مشعل بردار جلوس نکالے جائیں گے جبکہ مختلف مقامات پر محافل میلاد النبی ﷺ کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔