لاہور: چھٹی کے روز لاہوریوں نے چڑیا گھر کا رخ کر لیا، بچوں کی خوشٰی دیدنی
08-17-2025
(لاہور نیوز) شہر لاہور کے رہائشی چھٹی کے روز بچوں سمیت دیگر فیملی کے ہمراہ لاہور زو پہنچ گئے، اس موقع پر بچوں نے خوب انجوائے کیا اور جانوروں کو دیکھ کر خوش ہوتے رہے۔
لاہور کے شہریوں کی بڑی تعداد بچوں، فیملی اور دوستوں کے ہمراہ چڑیا گھر پہنچ گئی، اس موقع پر بچوں نے اپنے پسندیدہ جانور دیکھ کر خوب لطف اٹھایا۔ کسی نے بندر کی اٹکھیلیاں دیکھیں تو کوئی شیر، زرافہ، ہرن اور مور دیکھ کر خوش ہوتا رہا، چھٹی (اتوار) کا دن فیملی کے ساتھ یادگار بنانے کیلئے آئے ہیں۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ لاہور چڑیا گھر آ کر بچے بھی بہت خوش ہیں تاہم شہریوں نے شکایت کی کہ یہاں کھانے پینے کی اشیاء بہت مہنگی ہیں اس پر انتظامیہ کو نظر ثانی کرنی چاہیے۔