وزیراعلیٰ پنجاب انٹرنشپ پروگرام کا آغاز، سٹوڈنٹس کو وظیفہ ملے گا

08-17-2025

(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں ایک ہزار ویٹرنری گریجوایٹس اور پیرا ویٹس کیلئے پہلے جامع انٹرنشپ پروگرام کا آغاز کردیا گیا، اس شاندار تاریخی پراجیکٹ کے لیے 60 کروڑروپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ انٹرن شپ پروگرام کےتحت ویٹرنری گریجوایٹس کو ماہانہ 60ہزار روپے وظیفہ ملےگا، جبکہ پیرا ویٹس،معاونین لائیوسٹاک کو انٹرن شپ کے دوران 40 ہزار روپے ملیں گے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن سے منظورشدہ ڈی وی ایم ڈگری ہولڈرویٹرنری گریجوایٹس متعلقہ ضلع میں اپلائی کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ 2 سالہ ایل اے ڈی کورس مکمل کرنے والے نوجوان متعلقہ ضلع میں انٹرنشپ پروگرام کیلئےاپلائی کرسکتے ہیں۔  ویٹرنری گریجوایٹس اور پیرا ویٹس www.jobs.punjab.gov.pk لنک پر گھر بیٹھے اپلائی کرسکتے ہیں۔ مریم نواز نے کہا ہے کہ وٹیرنری انٹرن شپ پروگرام کے ذریعے لا ئیوسٹاک فارمرز کو جانوروں کے علاج اور مشاورت کی سہولت گھر کی دہلیز پرملے گی، ویٹرنری انٹرن شپ پروگرام کا مقصد پنجاب میں لائیوسٹاک کا فروغ اور ترقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویٹرنری انٹرن شپ پروگرام سے نہ صرف نوجوانوں کو فیلڈ میں عملی تجربہ حاصل ہوگا بلکہ ماہانہ سکالرشپ بھی حاصل کرسکیں گے ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں لائیوسٹاک کے پوٹینشل سے پورا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، دودھ اور گوشت کی پیداوار بڑھنے سے زرمبادلہ کے ذخائر بھی اضافہ ممکن ہوگا، پنجاب کو لائیوسٹا ک اور ڈیری ڈویلپمنٹ کا ہب بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی لائیوسٹاک فارمرز کے ساتھ ہیں، آئندہ بھی لائیوسٹاک فارمرز کے ساتھ کھڑے ہوں گے ۔