حضرت علی بن عثمان الہجویری ؒ کا 982 واں عرس اختتام پذیر

08-16-2025

(لاہور نیوز) حضرت علی بن عثمان الہجویری ؒ المعروف داتا گنج بخش کا 982 واں عرس اختتام پذیرہوگیا۔

حضرت داتا گنج بخش ؒ کے عرس مبارک کی تقریبات 3 روز تک جاری رہیں، عرس کی اختتامی دعا میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اوروزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی شرکت کی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے داتا گنج بخش ؒ کے مزار پر حاضری دی،پھول رکھے اورفاتحہ خوانی کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی  نے حضرت داتا گنج بخش ؒ کی دینی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ملکی ترقی و خوشحالی، خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین، مقبوضہ کشمیر اورفلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیلئے بھی دعا کی۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ سمیت بزرگان دین نے امن اور محبت کا درس دیا ہے۔