کاہنہ: ٹریکٹرٹرالی اورموٹرسائیکل میں تصادم، 3 بھائی جاں بحق

08-16-2025

(لاہور نیوز) کاہنہ نو کے علاقے میں فیروزپور روڈ پر ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں تین بھائی جاں بحق ہوگئے۔

ٹریفک حادثہ ٹریکٹرٹرالی اورموٹرسائیکل کےدرمیان پیش آیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک حادثےمیں3 افرادجاں بحق ہوگئے،جاں بحق افراد میں40 سالہ ارشد،32 سالہ عمر،34 سالہ فیصل شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں افراد بھائی ہیں۔لاشوں کوجناح ہسپتال سرد وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔