امیر بالاج قتل کیس، گوگی بٹ کی دونوں مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں توسیع

08-16-2025

(لاہور نیوز) امیر بالاج قتل کیس اور پولیس اہلکار کو دھمکی دینے کے معاملے میں گوگی بٹ کی عبوری ضمانتوں میں یکم ستمبر تک توسیع کر دی گئی۔

پیکا ایکٹ کیس میں گوگی بٹ ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی قمر کی عدالت میں پیش ہوئے، امیر بالاج قتل کیس میں گوگی بٹ ڈیوٹی جج کے پاس پیش ہوئے، گوگی بٹ کو سیشن کورٹ میں سخت حفاظت میں پیش کیا گیا۔ ڈیوٹی ایڈیشنل سیشن جج اورنگ زیب نے عبوری ضمانت میں یکم ستمبر تک توسیع کی، سیشن کورٹ میں عدالتی تعطیلات کی وجہ سے کارروائی نہ ہو سکی، ڈیوٹی جج  نے چوہنگ پولیس کو ریکارڈ پیش کرنے کیلئے پابند کر دیا۔