مرغی کے گوشت کی قیمت 595 روپے فی کلو برقرار
08-16-2025
(لاہور نیوز) مہنگائی مافیا بے لگام ہو گیا، سبزیوں اور پھلوں کے منہ مانگے دام لئے جانے لگے، برائلر گوشت کے دام عدم استحکام کا شکار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت 595 روپے فی کلو برقرار ہے، زندہ برائلر ہول سیل 397 روپے، پرچون ریٹ 411 روپے کلو مقرر ہے، انڈوں کی کھپت کے مقابلے میں سپلائی بدستور متاثر ہے، فارمی انڈے 2 روپے مہنگے، فی درجن قیمت 291 روپے ہو گئی، مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 8 ہزار 610 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ سرکاری ریٹ لسٹ میں 3 سبزیاں اور 3 پھل مزید مہنگے ہو گئے، ادرک 620 ، لہسن 380 ، لیموں 400 ، ٹماٹر 120 ، پیاز 100 روپے کلو فروخت ہونے لگا، ٹینڈے 300 ، شملہ مرچ 260 ، بھنڈی 200 ، پھول گوبھی 150 ، آلو 120 روپے کلو بکنے لگے۔ پھلوں میں سیب 420 ، آم چونسہ اور آڑو 400 ، خوبانی 380 ، ناشپاتی 350 ، گرما 220 روپے کلو میں دستیاب ہے۔