2خانہ بدوش نوجوان کوڑے کے ڈھیر تلے دب گئے

08-15-2025

(لاہور نیوز) ڈیفنس روڈ میں تہایت پنڈ کے پاس دو خانہ بدوش نوجوان کوڑے کے ڈھیر تلے دب گئے۔

میٹرو پولیٹن کارپوریشن ٹیم بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، کوڑے کے ملبے تلے دبے نوجوانوں کی تلاش جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اندھیرے کے باعث کوڑے والی کھائی کے اطراف لائٹیں لگا دی گئی ہیں تا کہ تلاش کرنے میں دشواری کا سامنا نہ کرنے پڑے، تاحال رات گئے تک لڑکے بازیاب نہیں ہو سکے۔