چہلم امام حسین کا مرکزی جلوس رنگ محل پہنچ گیا

08-15-2025

(لاہور نیوز) لاہور میں چہلم امام حسین کا مرکزی جلوس رنگ محل پہنچ گیا۔

لاہور میں چہلم امام حسین علیہ السلام کا مرکزی جلوس حویلی الف شاہ، اندرون دہلی دروازہ سے برآمد ہوا تھا۔ یہ جلوس حویلی الف شاہ میں مجلس عزا کے بعد شروع ہوا اور شہر  میں اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا، ابھی مرکزی جلوس رنگ محل پہنچا ہے اور اپنے مقررہ راستوں پر رواں دواں ہے۔