اسلام پورہ: گھر کی چھت گرنے سے ملبے تلے دبے 2 افراد زندہ نکال لیے گئے

08-15-2025

(لاہور نیوز) اسلام پورہ کے علاقے میں گھر کی چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملبے تلے دبے دو افراد کو زندہ نکال لیا۔

 ریسکیو   کے مطابق گھر کی چھت مٹی سے بنائی جا رہی تھی کہ اچانک زمین بوس ہو گئی، جس کے نتیجہ میں 2 افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہو گئے۔ ریسکیو اہلکاروں اطلاع ملتے ہی فوری جائے وقوعہ پر پہنچ کر مذکورہ افراد کو ملبے تہے سے زندہ نکال لیا، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے میوہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر ڈاکٹروں کے مطابق انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ ریسکیو کے مطابق زخمی ہونیوالے افراد میں 25 سالہ ندیم اور 20 سالہ فاروق شامل ہیں۔