کمسن بچے کے اغواء و تشدد کا معمہ حل, ملزم گرفتار
08-15-2025
(لاہور نیوز) ہنجر وال انویسٹی گیشن و آپریشن پولیس کی بروقت کارروائی سے جناح ہسپتال میں ملنے والے زخمی بچے کا معمہ حل ہو گیا۔
پولیس نے 8 سالہ علی مراد کو اغواء کر کے شدید زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، ایس پی کا کہنا تھا کہ چند گھنٹے قبل انویسٹی گیشن پولیس ہنجروال کو زخمی بچے بارے اطلاع موصول ہوئی، اطلاع ملنے پر پولیس ٹیم نے ہسپتال پہنچی اور بچے کی شناخت عمل میں لائی گئی۔ ملزم نے بچے کو خالی پلاٹ میں لے جا کر سر میں اینٹوں کے وار کر کے شدید زخمی کیا۔