سرکاری سکولوں کے فنڈز میں گھپلوں اور جعلی انرولمنٹ کا انکشاف
08-15-2025
(ویب ڈیسک) سرکاری سکولوں کے فنڈز میں گھپلوں اور جعلی انرولمنٹ کا انکشاف ہوا ہے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکولوں کی انسپکشن کیلئے 40 کمیٹیاں تشکیل دیدیں، ضلع لاہور کی انسپکشن کیلئے ایڈیشنل ڈائریکٹر نوید اسلم، ڈویژنل ڈائریکٹر طلعت محمود اور سیکشن آفیسر فائزہ ارشاد شامل ہیں۔ مذکورہ کمیٹیاں پیف اور پیما کے سکولوں کا بھی معائنہ کریں گی، سکول کونسل، نان سیلری بجٹ، میٹرک رزلٹ اور اساتذہ و طلبہ کی تعداد کو چیک کرینگی۔ ڈی ای اوز وزٹ، صفائی اور خطرناک عمارتوں کا جائزہ بھی لیا جائے گا، دوران انسپکشن نااہلی، کرپشن اور جعلی انرولمنٹ ثابت ہونے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔