صوبائی کابینہ نے اندرون شہر 6 انڈرگراؤنڈ پارکنگ پلازوں کی منظوری دے دی
08-15-2025
(ویب ڈیسک) صوبائی کابینہ نے اندرون شہر چھ انڈرگراؤنڈ پارکنگ پلازوں کی منظوری دے دی جن پر مجموعی طور پر 31 ارب 50 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔
تفصیلات کے مطابق موچی گیٹ انڈرگراؤنڈ پارکنگ پلازہ 5 ارب 20 کروڑ روپے میں تعمیر ہو گا، شیرانوالہ گیٹ پارکنگ پلازہ 8 ارب روپے کی لاگت سے بنایا جائے گا، ٹیکسالی گیٹ پارکنگ پلازہ 5 ارب 20 کروڑ روپے میں تعمیر ہو گا اور دہلی گیٹ انڈرگراؤنڈ پارکنگ پلازہ 6 ارب روپے میں مکمل ہو گا۔ علاوہ ازیں بھاٹی گیٹ انڈرگراؤنڈ پارکنگ پلازہ 2 ارب روپے کی لاگت سے بنایا جائے گا، شاہ عالم گیٹ انڈرگراؤنڈ پارکنگ پلازہ 5 ارب 20 کروڑ روپے میں تعمیر کیا جائے گا۔ پلازے کو محکمہ سی اینڈ ڈبلیو بنائے گا، ان منصوبوں کا مقصد اندرون شہر میں ٹریفک اور پارکنگ کے مسائل کو کم کرنا ہے۔