قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم کی 78 ویں یومِ آزادی پر اہل وطن کو مبارکباد

08-14-2025

(ویب ڈیسک) پاکستان کے نامور جیولن تھرو ایتھلیٹ اور بین الاقوامی و ایشین چیمپئن ارشد ندیم نے 78 ویں جشنِ آزادی کے موقع پر اہلِ وطن کو مبارکباد پیش کی ہے۔

پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم  نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ دن ہمیں اپنے بزرگوں کی قربانیوں اور محنت کی یاد دلاتا ہے، ہمیں اسی جذبے سے ملک کی خدمت جاری رکھنی چاہئے۔ انہوں  نے پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی اور نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ کھیلوں اور مثبت سرگرمیوں میں حصہ لے کر دنیا میں پاکستان کا نام مزید بلند کریں۔