آزادی کے روز شہریوں کو ٹریفک چالان سے چھوٹ

08-14-2025

(لاہور نیوز) آزادی کے روز شہریوں کو ٹریفک چالان سے چھوٹ مل گئی، آزادی کے دن ٹریفک وارڈن چالان نہیں کریں گے۔

لاہور نیوز سے خصوصی گفتگو میں سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے کہا ٹریفک کی خلاف ورزی پر ٹریفک وارڈن آج صرف وارننگ دیں گے، 600  وارڈنز اہم شاہراہوں پر ڈیوٹیاں انجام دے رہے ہیں، آزادی کے دن کا مطلب ہے کہ لوگ قانون پر عمل درآمد کریں، والدین اپنے بچوں کو ون وِیلنگ سے روکیں، ہلڑ بازی، خواتین کو ہراساں کرنے کی ہرگز اجازت نہیں۔ دوسری جانب سٹی ٹریفک پولیس کی آزادی ریلی اور آبشار سینٹر میں پرچم کشائی کی تقریب بھی ہوئی، جشن آزادی کے دن کا آغاز سی ٹی او لاہور کی قیادت میں آزادی سائیکل ریلی سے ہوا جو لبرٹی چوک سے شروع ہوئی، ریلی میں ٹریفک پولیس لاہور کے افسران اور سی ایم ایل سائیکلنگ کلب کے ارکان کی بڑی تعداد میں شرکت ہوئی۔ آبشار سینٹر میں سی ٹی او لاہور ٹریفک پولیس افسران کے ساتھ پرچم کشائی کی تقریب میں شریک ہوئے، ڈاکٹر اطہر وحید نے ٹریفک وارڈنز اور سول سوسائٹی ارکان کے ساتھ یوم آزادی کا کیک کاٹا اور مبارکباد دی۔